Post Views: 63
پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کو ریلیف دینے کے لیے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
وزارت ریلوے کے مطابق عید کے ایام میں تمام ایکسپریس، مسافر اور انٹرسٹی ٹرینوں میں ہر کلاس کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی رعایت عوام کو سفری سہولت فراہم کرنے اور عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔
وزارت ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہے۔







