Post Views: 55
ملتان: عید الفطر کے دوران ملتان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، عید کے دنوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران سمندری ہوائیں معطل رہنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ شہر میں صبح کے وقت نمی کی سطح 70 فیصد تک جبکہ شام کے وقت 30 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔