آج کی تاریخ

Imran Khan, PTI, 9 May Incident, GHQ Attack, Anti-Terrorism Court, Bail Rejection, Pakistani Politics, Protests in Pakistan, May 9 Protests, Legal Proceedings, Shah Mehmood Qureshi, Shibli Faraz, Fawad Chaudhry, Ali Amin Gandapur, Kanwal Shauzab, Terrorism Charges, Pakistan Army, General Headquarters, Political Leaders in Court, Judicial Decisions

عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت: وکیل کے دلائل مکمل، پراسیکیوشن طلب

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، جہاں ان کے وکیل سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہو گئے۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو جوابی دلائل کے لیے طلب کر لیا۔
عدالتی کارروائی کے دوران غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا اور صرف متعلقہ افراد کو رکنے کی اجازت دی گئی۔ وکیل عمران خان، بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت سے استدعا کی کہ پہلے ان کے کیس کی سماعت کی جائے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ عدالتی ڈسپلن کے مطابق سماعت ہوگی۔
سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان نے آٹھ مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، جن میں سے پانچ مقدمات میں وہ نامزد نہیں جبکہ باقی تین مقدمات، جناح ہاؤس حملہ کیس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کیسز میں ان کا نام شامل ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آیا ان مقدمات میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیا گیا ہے، جس پر وکیل پنجاب حکومت نے تصدیق کی۔ وکیل عمران خان نے عدالت کے روبرو تینوں مقدمات کی ایف آئی آرز پڑھ کر سنائیں اور مؤقف اپنایا کہ ان میں زخمیوں اور اطلاع دینے والوں کے نام ایک ہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کو بانی پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، اور ان مقدمات میں ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چار ماہ تک پراسیکیوشن نے دلائل پیش نہیں کیے، اور تمام مقدمات میں مدعی پولیس ہی ہے۔
عدالت نے مزید دریافت کیا کہ کیا ان مقدمات میں ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں؟ جس پر وکیل نے اے ٹی سی عدالت کے فیصلے پڑھ کر سنائے اور کہا کہ علی امین گنڈا پور، جو ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ ہیں، ان پر بھی ایک مقدمہ ہے۔
بعدازاں، سلمان صفدر کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے پراسیکیوشن کو جوابی دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 14 اپریل دوپہر 1:30 بجے تک ملتوی کر دی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں