Post Views: 25
راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی تفصیلات سامنے آئیں، جس میں عمران خان نے پنجاب میں تنظیمی فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا۔ عمران خان نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں تنظیمی امور پر فیصلے کرنے کی مکمل آزادی دے دی ہے۔ وہ کسی بھی عہدے دار کو معطل کرنے یا نئی ذمہ داری دینے میں بااختیار ہوں گی۔ عمران خان نے عالیہ حمزہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاء رہنماؤں نے عالیہ حمزہ کی تلاش جاری رکھی۔