آج کی تاریخ

عمران خان نے جیل میں ملاقات کے معاملے کو سپریم کورٹ لے جانے کی ہدایت کر دی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی جماعت کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ عمران خان نے ہدایت دی ہے کہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق معاملہ سپریم کورٹ لے جایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کبھی کسی سے ملاقات سے انکار نہیں کرتے، بلکہ انہوں نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی قومی مفاد میں بات کرنا چاہے تو وہ اس کے لیے تیار ہیں۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا اکثر ان سے ملاقات کے لیے جاتے ہیں، بعض اوقات ان کے نام لسٹ میں شامل نہیں ہوتے لیکن پھر بھی انہیں اندر جانے کی اجازت مل جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کا حق ہر کسی کو حاصل ہے اور پی ٹی آئی نے کبھی کسی کو جیل میں ملاقات سے روکنے کی کوشش نہیں کی۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سلمان اکرم راجا کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے دیے گئے بیان نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں