آج کی تاریخ

عمران خان جلد ہمارے درمیان ہوں گے، وکلا متحد ہو جائیں: علی امین گنڈا پور کا خطاب

لاہور ہائیکورٹ بار کے جنرل ہاؤس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کی رہائی قریب ہے، وکلا ان کا ساتھ دیں اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست انصاف پر مبنی تھی، لیکن آج کے پاکستان میں انصاف کی جھلک بھی دکھائی نہیں دیتی۔ ماضی کی غلط پالیسیوں اور زبردستی کی حکومت سازی نے ملک کو غلامی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اسٹبلشمنٹ نے مارشل لاء نافذ کر کے اپنی مرضی کے حکمران مسلط کیے، ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، اور آج اسی بھٹو کو اعزازات دیے جا رہے ہیں۔
علی امین نے کہا کہ پاکستان آج قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، قیادت اور ادارے غلام بن چکے ہیں، جبکہ ملک میں نام نہاد جمہوریت کے نام پر دھاندلی مسلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان حق اور خودمختاری کی بات کرتے ہیں، اسی لیے وہ آج بے گناہ جیل میں ہیں۔ ان پر الزام کرسی کا نہیں، بلکہ ایک آزاد پاکستان کا ہے۔
خطاب کے دوران انہوں نے وکلا سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کا ساتھ دیں اور متحد ہو جائیں، کیونکہ اگر یہی حالات رہے تو ملک مزید غلامی کی دلدل میں دھنس جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ لاہور ہائی کورٹ بار کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی جائے گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں