آج کی تاریخ

عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز کیس میں گرفتار ملزم کو ضمانت مل گئی

لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم علی حسن کی بعد از گرفتاری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت کی منظوری دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں