Post Views: 128
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روزہ کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 309 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد، مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ سونا 1 ہزار 400 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ فی دس گرام سونا 1 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 99 ہزار 468 روپے کی سطح پر پہنچا۔
اس کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ فی تولہ چاندی 32 روپے کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 480 روپے اور فی دس گرام چاندی 27 روپے اضافے کے ساتھ 2 ہزار 983 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔







