Post Views: 51
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 3021 ڈالر پر آ گیا۔
عالمی سطح پر قیمت میں کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 17 ہزار 800 روپے ہو گئی۔
اسی طرح، دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 462 روپے ہو گئی۔