آج کی تاریخ

سونے کی قیمت نے توڑ دی تمام حدیں، خریداروں کے ہوش اُڑ گئے

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل دوسرے روز اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، بدھ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 8600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7373 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک جا پہنچی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس نرخ 46 ڈالر بڑھ کر 3310 ڈالر ہو گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں