آج کی تاریخ

سونے کی قیمتوں میں غیر متوقع اضافہ، بازار میں ہلچل

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ، فی تولہ قیمت 3 لاکھ 21 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد اب یہ 3 لاکھ 21 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اور اب عالمی بازار میں سونے کا فی اونس 3 ہزار 40 ڈالر ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں