Post Views: 134
اپریل 2025 کے دوران پاکستان میں سولر پینلز، یو پی ایس اور بیٹریوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیئم سولر بیٹری کی قیمت میں 20 ہزار روپے تک کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ بیٹری جو پہلے 4 لاکھ روپے میں فروخت ہو رہی تھی، اب کم ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔
اسی طرح، ٹیوبولر بیٹری کی قیمت میں بھی 15 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس بیٹری کی قیمت 70 ہزار روپے سے کم ہو کر اب صرف 55 ہزار روپے رہ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی ڈالر کی قدر میں استحکام، درآمدات میں بہتری اور مقامی سطح پر مقابلے کی فضا کے باعث ہوئی ہے، جس سے مستقبل میں مزید کمی کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔