آج کی تاریخ

رواں سال2025 کا پہلا سورج گرہن کب اور کیسے ہوگا؟جانیے مکمل معلومات

سال 2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو دیکھا جائے گا، جو جزوی ہوگا اور یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے مخصوص حصوں میں نظر آئے گا۔ تاہم، پاکستان اور بھارت میں یہ سورج گرہن قابلِ دید نہیں ہوگا۔ اس سال کا دوسرا سورج گرہن 21 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔
سورج گرہن اس وقت وقوع پذیر ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے۔ سورج گرہن کی چار اقسام ہیں: مکمل، جزوی، رنگ آف فائر (Annular) اور ہائبرڈ، جو زمین کے مدار میں چاند کی پوزیشن اور دیگر عوامل پر منحصر ہوتی ہیں۔
مکمل سورج گرہن میں چاند، سورج کو پوری طرح ڈھانپ لیتا ہے، جبکہ جزوی گرہن میں سورج کا کچھ حصہ نظر آتا ہے۔
رنگ آف فائر یا اینولر گرہن تب ہوتا ہے جب چاند زمین سے زیادہ فاصلے پر ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ سورج کو مکمل طور پر نہیں ڈھانپ پاتا اور سورج کا روشن کنارہ ایک “آگ کی انگوٹھی” کی مانند دکھائی دیتا ہے۔
ہائبرڈ سورج گرہن ایک منفرد قسم ہے، جس میں بعض مقامات پر مکمل گرہن اور بعض جگہوں پر جزوی گرہن نظر آتا ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے اتنے فاصلے پر ہو کہ کچھ علاقوں میں مکمل اور دیگر میں جزوی گرہن نظر آئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں