ملتان(عوامی رپورٹر)خانیوال میں عجب کرپشن کی غضب کہانی، پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا ایک اور لاکھوں روپے کا کرپشن سکینڈل سامنے آگیا۔ ہزاروں کلو کے حساب سے پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے سرکاری سریا پرائیویٹمشینیں کرائے پر منگوا کر ان کی مدد سےکئی رکشوں پر لوڈ کرےکباڑیوں کو فروخت کردیاگیا۔مبینہ طورپراس کرپشن میں پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا سب انجینئر اطہر شاہ، مالی اصغر اور چوکیدار زوہیب جو کہ کئی مہینوں سے رات کی ڈیوٹی پر دفتر سے غائب ہےملوث ہیں۔وائرل تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہےکہ پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران نے مل کر بجلی کےکھمبوں اوردیگرتنصیبات سےہزاروں کلو کے حساب سے سریا چوری کر کے سوسائٹی کی چار دیواری سے باہر کباڑیوں کو سیل کردیا۔ موقع پر پولیس کو 15 کی گئی اورپولیس کو بلا کر سریا برآمد کروایا اور تھانہ سٹی میں ممبران کی موجودگی میں پولیس کو جمع کروایا جس کے تمام ثبوت تصویروں اور ویڈیو میں موجود ہیں ۔پرائیویٹ ایکسیویٹر جو کہ ایک لاکھ 25 ہزار کرائے پرمنگوا کر سرکاری سریاہزاروں کلو کے حساب سے چوری کیا جا رہا تھا۔ اس چوری کو ممبران نے ناکام بنادیا ۔ مشین اب بھی موقع پر سوسائٹی کے اندر چار دیواری میں موجود ہے۔اطہر شاہ نے دو نمبر گیٹ پاس بھی ہزاروں کلو کے حساب سے چوری شدہ سریا کا گارڈز کو جمع کروایا ۔مکینوںنےکہاکہ ہماری اعلیٰ افسران ،چیئرمین واپڈا ، ایم ڈی ہاؤسنگ اور پنجاب پولیس سے اپیل ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے تاکہ مزید ہزاروں کلو چوری کیا ہوا سامان برآمد کروایا جائے اور فاؤنڈیشن کو لاکھوں روپے کی ریکوری کروائی جائے۔ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے اور ان کو نوکری سے فارغ کیا جائے۔
