آج کی تاریخ

جنید اکبر کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو پیش کیا۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی کا منصب پارٹی کی امانت تھا اور انہوں نے قیادت کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے مفاد میں جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ اس پر عملدرآمد کریں گے۔
جنید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی جس میں انہوں نے اپنے استعفے اور اس سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں