وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں مریضوں اور ان کے اہلخانہ کی متعدد شکایات سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
دورے کے دوران مریم نواز نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ تاہم، مریضوں کو مفت ادویات نہ ملنے پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت

کارروائی کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ طبی ٹیسٹ اور ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات پر انہوں نے فوری اصلاحی اقدامات کی ہدایت دی۔
مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ عوام کو معیاری اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
