آج کی تاریخ

جلال پور میں سود خوروں نے پنجے گاڑ لئے، خواتین بھی شکار، پولیس سہولت کار

ملتان (قوم ریسرچ سیل) جلال پور پیر والہ میں سود خو ر و ں نے پنجے گاڑ لئے،خواتین بھی سود خوروں کا شکارہونےلگیں ۔مقامی پولیس سہولت کاربن گئی، کارروائی کے بجائے ٹال مٹول ایڈیشنل جج کے حکم پر مقدمہ درج کرنے کے بجائے متاثرہ رخسانہ بی بی پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنےلگی۔ تفصیلات کے مطابق جلالپور پیروالا کی رہائشی رخسانہ بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج جلالپور پیر والہ کو 22اے کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دو سال قبل میں نے محمد یونس ولد بشیر احمد وغیرہ سے چار لاکھ روپے ادھار لئے اور اپنے شوہر کے چار چیک الائیڈ بینک کے بطور امانت دے دیئے۔ اصل رقم سے کئی گنا زیادہ پیسے دینے کے باوجود تین چیک واپسی کر دیئے اور ایک چیک یہ کہہ کر واپسی نہ کیا کہ کہیں گم ہو گیا ہے اب مجھ سے مزید پیسوں کا مطالبہ کر رہا ہے جب کہ میں نے بڑی مشکلوں سے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال کر اس سود کے پیسے ادا کیے۔ مقامی پولیس میری کارروائی نہیں کر رہی جس پر ایڈیشنل سیشن جج نے سودخوروں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس کو ضابطے کی کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ فاقہ کشی کر کےاور بچیوں کی کانوں کی بالیاں بیچ کر سود چکاتی رہی ۔بااثر ملزم سوددرسوددوگنارقم وصول کرچکاہے ۔میں نے تنگ آکر ظالم کیخلاف انصاف کا دروازہ کھٹکایا میں اس ظالم سودخور کی دھمکیوں سے نہیں ڈرنے والی نہیں۔ اسکو سزا دلوانے تک پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ مزید اس نے بتایا کہ میرے وکیل محمد عمران خان بلوچ ایڈووکیٹ نے میرے ساتھ بھرپور قانونی معاونت کی ہے جبکہ علاقہ پولیس ملزمان کے راضی نامہ کرنے کے لیے زور دے رہی ہے کیونکہ سود خور مافیا اپنے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے مجھے کارروائی سے روکنا چا ہتاہے جب تک مجھے انصاف نہیں ملتا میں اپنی جہدوجہد جاری رکھوں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں