آج کی تاریخ

بھارت کو ایسا جواب دیا کہ پوری دنیا دیکھتی رہ گئی، 50 فوجی ہلاک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملے کی کوشش کی، مگر افواج پاکستان نے زبردست ردعمل دے کر دشمن کو منہ کی کھانے پر مجبور کر دیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنے رافیل طیاروں پر غرور تھا، لیکن اب وہ غرور خاک میں مل چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جدید اسرائیلی ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کیے، جن میں سے 25 ڈرونز کو یا تو جام کر کے یا نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
عطا تارڑ نے قومی اسمبلی سے خطاب میں اپوزیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں اپوزیشن نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے جس سے دنیا کو واضح پیغام گیا کہ ہم سب ایک ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کے کئی ڈرونز پاکستان میں مختلف علاقوں پر گرے جبکہ ایک بھارتی ڈرون خود بھارت میں سکھوں کے گوردوارے پر گر کر تباہ ہوا، جس سے بھارت کی بدنیتی اور سازش عیاں ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اب فیصلہ پاکستان کرے گا کہ کب، کہاں اور کس شدت سے جواب دینا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو مکمل اختیار دے دیا ہے۔ بھارت نے جنگ کا آغاز کیا، انجام اب ہم لکھیں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں