ملتان(کرائم رپورٹر)بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب،پاک افواج سے اظہار یک جہتی کیلئے شہری ملتان کی سڑکوں پر نکل آئے،شہر اولیا کی فضا پاکستان زندہ باد، مودی سرکار مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی،چوک کچہری تا گھنٹہ گھر عظیم الشان ریلی،سیاسی،سماجی،سرکاری،مذہبی،تاجر،وکلاء،طلباء اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بھرپور شرکت اور اتحاد کا مظاہرہ،بھارت نے غیور قوم کو للکار کر ازلی ہٹ دھرمی کا ثبوت دیا،پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔وفاق المدارس عربیہ کے مرکزی سیکرٹری جنرل قاری محمد حنیف جالندھری نے گھنٹہ گھر چوک پر پاک فوج زندہ باد،بھارت مردہ باد نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو اسکا بھرپور طریقے سے جواب دیا جائے گا۔ہندوستان نے پہلگام کی آڑ میں پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا جبکہ انکے پاس کوئی ثبوت نہیں جبکہ پاکستان میں ہندوستانی دہشتگری کے ثبوت بی موجود ہیں اور انکے دہشتگرد بھی پاکستان کی جیلوں میں سزائیں کاٹ رہے ہیں لیکن ہم نے خطہ کے امن کے لئے صبر کا مظاہرہ کیا،کوئی جارحیت نہیں کی ہندوستان نے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ معطل کیا اب ہم انشاء اللہ انہیں منہ توڑ جواب دینگے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن،غزہ اور فلسطین نہ سمجھا جائے،ہم ہندوستان کے مودیوں،یہودیوں،پیشاب پینے والوں کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج اور قوم کا ایک ہی مقصد ہے کہ ہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے اور اس مقصد میں پاکستانی قوم کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہندوستانی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا ڈٹ کر جواب دیگا۔حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ فوج کا مقصد ایمان،تقوی،جہاد فی سبیل اللہ ہے اور پاکستانیوں کی پہچان بھی جہاد ہے،ہم تو مدرسہ میں بھی پڑھتے اور پڑھاتے ہیں،ضرورت پڑی تو ہم بھی پاک فوج کے ساتھ اس جنگ میں اتر کر جہاد کرینگے۔انہوںنے کہا کہ غزہ اور فلسطین پر ہونے والے مظالم میں بھی ہندوستان ملوث ہے۔انشاءاللہ پاکستان،غزہ اور فلسطین میں بہت جلد فتح کے جھنڈے لہرائے جائیں گے۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ ہندوستان نے بابری مسجد،مدرسوں،خواتین اور معصوم بچوں کو شہید کیا،اب تما کا انتقام لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں پر محلہ کیا ہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی پر دشمن کے پانچ لڑاکا طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاک فوج عوام کی حمایت سے دشمن کو جارحیت کا جواب دے رہی ہے،بھارتے حکومت نے پہلگام کا خودساختہ واقعہ بنا کر جھوٹا بیانیہ پاکستان پر تھونپنے کی کوشش کی جسے خود بھارتی فوج نے مسترد کردیاہے۔سابق ایم این اے مسلم لیگ ن عبد الغفار ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ 26 کروڑ سے زائد عوام ملک و قوم کی سلامتی کے لئے عملی طور پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے عملی طور پر تیار کھڑی ہے اس لئیے بھارتی حکمران کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔سابق صوبائی وزیر وحید ارائیں،سابق میئر ملتان نوید ارائیں،سابق ایم این اے جاوید علی شاہ،رانا سہیل نون نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون میں بزدلی اور درندگی کی تمام حدیں پار کردیں ہیں رات کی تاریکی میں بھارت نے اپنی گندی فطرت،بزدل ذہنیت اور شیطانی چہرہ پھر ایک بار بے نقاب کردیا ہے یہ حملہ کسی فوجی چوکی یا عسکری حدف پر نہیں تھا بلکہ عام شہریوں پر تھا۔مفتی عثمان پسروری نے کہا کہ معصوم شہریوں اور بچوں کو نشانہ بنانا یہ کوئی جنگ نہیں یہ بھارت کی کھلی درندگی اور ریاستی دہشتگردی ہے،ہدوستان نے اگر پاکستانی حدود میں داخل ہونیکی کوشش کی تو پاکستانی قوم وہ حشر کریگی کہ دنیا دیکھے گی۔مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید اختر انصاری کا ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت پاکستان سے 10 گنا بڑا ملک ہو کر بھی ایسی اوچھی حرکتیں کرہا ہے جو کسی جمہوری اور جمہوریت پسند ملک کو زیب نہیں دیتی ہم بھارتی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دینگے اور انہیں انہی کے گھروں میں گھس کر ماریں گے۔ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اظہر مغل،سیکرٹری جنرل صفدر سرسانہ،جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ فاروق خان سعیدی،مسلم لیگ ن ملتان کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سعد خورشید کانجو نے کہا کہ پاکستانی فوج بھارت کو رات کی تاریکی میں نہیں بلکہ دن کی روشنی میں بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہم پیشاب کو پینے اور جانور کی پوجا کرنیوالوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے اور یہ منظر پوری دنیا دیکھے گی انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوستان،کشمیر،غزہ اور فلسطین میں اسلامی فتح کے جھنڈے لہرائے جائیں گے۔
