Post Views: 34
بلوچستان: نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
بلوچستان کے علاقے نوشکی دالبندین شاہراہ پر ایک بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نوشکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔