آج کی تاریخ

بستی ملوک ؛پولیس گردی،آئی جی کو شکایت کے جرم میں بچہ راتوں رات 5 مقدموں میں نامزد

ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک بابر شہزاد اور چوکی اڈا لارڈ ارشد دوسری جانب والد سعید اور بچے کی فائل فوٹو

شجاع آباد،راجہ رام( نما ئندہ قوم،سٹی رپورٹر) تھانہ بستی ملوک کےستائے ہوئے شہری کو آئی جی پنجاب کی ہیلپ لائن پرکال کرنا مہنگا پڑ گیا ۔ بستی ملوک پولیس نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے بچے کو راتوں رات پانچ چوری کے نامعلوم پرچوں میں نامزد کر دیا۔چند روز قبل تھانہ بستی ملوک پولیس کے ایس ایچ او بابر شہزاد کھیڑا اور چوکی انچارج ارشد نےچادرو چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوے نابالغ شہری عدیل کو غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیا اور اور 8 روز تک بغیر گرفتاری ڈالے ڈیل کرنے کے چکر میں حبس بے جا میں رکھا۔ والد سعید احمد کی جانب سے آئی جی پنجاب کی ہیلپ لائن1787 پر کال کرنے اور شکایت کرنے پر تھانہ بستی ملوک پولیس نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے 94/25،137/25،166/25،61/25،2562/25 نا معلوم چوری کے پرچوں میں کم عمرعدیل کو راتوں رات نامزد کر کے صبح عدالت میں پیش کردیا۔ وکیل فیصل کے دلائل پر علاقہ مجسٹریٹ نے 3 پرچوں سے ڈسچارج کر دیا۔عدیل کے والد سعید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غیر قانونی گرفتاری کا نوٹس لیں اور انصاف فراہم کریں۔ عوامی حلقوں نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔یہ واقعہ پولیس کے نظام پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے اور اگر اس کا بروقت سدباب نہ کیا گیا تو عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں پر اعتماد مزید کمزور ہو جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں