آپ 28 اپریل کو یہ محسوس کریں گے کہ آپ زیادہ خوش مزاج، زیادہ پرکشش، زیادہ لطیف طبع اور حاضر دماغ ہوں گے۔ آپ کے کیریئر کے شعبے میں آپ کی جذباتی توانائی اور وینس دونوں کا اثر ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی آمدنی کے ذرائع میں ایک نیا عروج دیکھنے کے لیے تیار ہیں۔ جب یہ سنہری دور ختم ہو جائے گا تو خود کو روحانی صلاحیتوں کے ذریعے بہتر کرنا ہوگا ۔ آج میں ان دو اہم واقعات کی وضاحت کروں گا جو 28 اپریل سے 4 مئی کے درمیان شمسی نظام میں وقوع پذیر ہوں گے۔ آپ کے لیے نیا سسٹم، نیا موسم، اور نئے دروازے کھلنے کا وقت آ چکا ہے۔
وہ کینسیرینز جو شکایت کرتے رہے کہ ان کی محنت، ٹیلنٹ اور خلوص کے باوجود انہیں وہ صلہ نہیں مل رہا ۔ میری پیشگوئی ہے کہ 28 اپریل کے بعد آپ صلے کے مستحق بن جائیں گے۔ تمام رکاوٹیں، تاخیر اور مصیبتیں آپ کی زندگی سے دور ہوں گی۔ قدرتی بہاؤ میں بہتری آئے گی، اور یہ اللہ تعالیٰ کا ایک خاص انعام ہوگا۔آپ کے گیارہویں خانے میں نیا چاند طلوع ہوگا، جو کہ آپ کے حاکم سیارے کا مظہر ہے۔ نیا چاند ہمیشہ پچھلے مہینے کے تجربات، جذبات، اور منصوبوں کو مزید پختگی عطا کرتا ہے۔ آپ کی عمر میں بھی ایک ماہ کا اضافہ ہو چکا ہوگا، اور آپ کے احساسات میں بھی پختگی آئے گی۔
یہ نیا چاند آپ ٹیم ورک کے لیے، اچانک مالی فوائد کے لیے ، دستاویزات کے کام کے لیے، نقصانات کی تلافی کے لیے، اور آپ کی سماجی قدر و قیمت کے لیے بہترین ہے۔
آپ زیادہ ہر دلعزیز بنیں گے، لوگوں سے محبت کا اظہار ہوگا، شکایات کم ہوں گی۔ آپ کے اندر جو بے چینی اور جھنجھلاہٹ تھی، جس کی وجہ سے آپ قیمتی لمحات اور رشتے کھو دیتے تھے، وہ ختم ہو جائے گی۔
اب آپ ان لمحات، دوستوں اور رشتوں کا بھرپور لطف لے سکیں گے۔ آپ زیادہ خوش اخلاق ہوں گے۔ زیادہ پرکشش اور دلچسپ ہوں گے ۔زیادہ محبت کرنے والے اور خیال رکھنے والے بنیں گے
لوگ انہی خوبیوں کو پسند کرتے ہیں۔ غموں کی دکان پر کوئی خریداری نہیں کرتا! ہمیشہ غمگین رہنے سے دوست نہیں بنائے جا سکتے۔
4 مئی کے بعد وینس (محبت اور سکون کا سیارہ) آپ کے دسویں خانے (کیریئر ایریا) میں نمودار ہوگا۔ یہ علاقہ آپ کی آمدنی، سرمایہ کاری، ملٹی ٹاسکنگ صلاحیتوں، اور آمدنی کے مختلف ذرائع سے جڑا ہوا ہے۔
مرکری بھی وہیں ہوگا، جو کہ آپ کے مہارتوں، حساب کتاب اور ذہانت کو بہتر کرے گا۔ یعنی آمدنی میں اضافہ یقینی ہوگا، اور نہ صرف ضرورتیں بلکہ خواہشات بھی پوری ہوں گی۔
نیا گھر خریدنے کے خواہش مند ، اولاد کے لیے جائیداد بنانے والے ،مقامی کاروبار کو پھیلانے والے، عام سرمایہ کاری سے نکل کر بڑی سرمایہ کاری کرنے والے کینسیرینز
پراپرٹی، قیمتی دھاتوں، زرعی اجناس، لائیوسٹاک، اور تعمیراتی میدان میں سرمایہ کاری کیجیے۔ یہ کامیاب، طویل مدتی، اور غیر متوقع طور پر مثبت ہوگی۔سورج مثبت زاویے پر تھا: بہادری میں اضافہ ہوا۔
مریخ دوسرے خانے میں تھا۔ ڈیل میکنگ، کیریئر، اور سرکاری امور میں مدد ملی۔ زحل نویں خانے میں ہے: تعلقات، چھٹی حس، تعلیمی سرگرمیوں اور تجربات پر مثبت اثرات۔
زحل جنرل پلاننگ میں غیر معمولی نتائج پیدا کر رہا ہے۔مشتری اس وقت بارہویں خانے میں سست ہے، جلد ہی یہ پہلے خانے میں داخل ہو کر مزید خوشخبریاں لائے گا۔
جن کینسیرینز کی زندگی متوازن اور مستحکم ہے ۔انہیں کسی پریشانی، ریمیڈی، یا خوف کی ضرورت نہیں۔ لیکن جو افراد چھوٹے چھوٹے کاموں سے گھبرا جاتے ہیں، مواقع ضائع کرتے ہیں، یا خود کو کمزور محسوس کرتے ہیں، انہیں ابھی سے اپنی روحانی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا چاہیے۔ اللہ پر توکل کریں اور سورہ شمس دن میں پانچ بار پڑھیں ۔
