آج کی تاریخ

برج حوت آپ کا یہ ہفتہ 28 اپریل سے 4 مئی تک کیسا گزرے گا ؟

اس ہفتے سیاروں میں کافی حل چل ہے ،ان تمام سیاروی حرکات کے بعد آپ کی مہارتوں کو، آپ کے انعامات کو اور آپ کے منصوبوں کو ایک نیا ایندھن ملتا ہے۔ ہر سال ایک بار زہرہ (وینس) تقریباً 25 دنوں کے لیے آپ کے دوسرے زاویے پر سفر کرتا ہے۔سورج بھی ایک سیارہ ہے، اسی کی بدولت دن طلوع ہوتا ہے، رات ہوتی ہے۔ اس کے دوستانہ رویے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوتے ہیں اور اس کے سخت رویے سے گرمی بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح جب چاند چھوٹا (نیا چاند) ہوتا ہے تو مختلف جذبات پیدا کرتا ہے، اور جب پورا ہوتا ہے تو اور طرح کے احساسات اجاگر کرتا ہے۔
میں نے سورج اور چاند کی مثالیں اس لیے دی ہیں کیونکہ Pisces کے لوگ عموماً ان مثالوں کو بہتر سمجھتے ہیں۔ میرا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ ہمارا نظام شمسی صرف سورج اور چاند تک محدود نہیں ہے بلکہ اس میں عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری، زحل، یورینس وغیرہ بھی شامل ہیں۔ان سب سیاروی حرکات کی بدولت آپ کی صلاحیتوں، انعامات اور منصوبوں کو تقویت ملتی ہے۔
اب 28 اپریل سے 4 مئی تک نظام شمسی میں جو اہم تبدیلیاں ہو رہی ہیں، ان کی مختصر وضاحت کرتا ہوں تاکہ آپ اپنی مثبت پہلوؤں کو مزید مضبوط کر سکیں اور منفی یا حساس پہلوؤں سے ہوشیاری سے بچتے ہوئے آگے بڑھ سکیں۔ایک خوشخبری ہفتے کے پہلے دن یعنی 28 اپریل کو سامنے آئے گی، جب نیا چاند آپ کے تیسرے زاویے پر طلوع ہوگا۔ نیا چاند ایک روحانی سپورٹ کی قسم ہے، زندگی کی توانائی ہے، ایک جذباتی محرک ہے۔ ان دنوں جو کام آپ کر رہے ہوں گے، ان میں دلچسپی بڑھ جائے گی، ذہنی وضاحت زیادہ ہوگی، اعتماد میں اضافہ ہوگا اور اپنے آپ پر اور اللہ تعالیٰ پر یقین مزید پختہ ہوگا۔
اس کا ایک اور فائدہ یہ ہوگا کہ آپ اپنے نظریات کو بہتر انداز میں دوسروں کے سامنے بیان کر سکیں گے، اور لوگ آپ کی باتوں کا ساتھ دیں گے۔ اس نئے چاند کے تحت آپ کی قائل کرنے کی صلاحیت بڑھے گی۔دوسرا اہم واقعہ 4 مئی کو ہوگا، جب زہرہ آپ کے دوسرے زاویے پر آ جائے گا۔ زہرہ ہر سال تقریباً 25 دنوں کے لیے یہاں سے گزرتا ہے۔ زہرہ محبت، تعلقات، اظہارِ محبت، پارٹنرشپ اور خاندانی وابستگیوں کا نمائندہ سیارہ ہے۔عام فوائد کے علاوہ، کیونکہ زہرہ دوسرے زاویے پر ہوگا، مادی فوائد، وراثتی معاملات، اور جینیاتی صلاحیتیں نکھریں گی۔ والدین کی طرف سے ملنے والی روایات اور صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔ وراثتی جائیداد یا مالی فوائد کے امکانات بھی بڑھیں گے۔خاندانی زندگی بہتر ہوگی، آپ کی کامیابیاں صرف آپ تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ بہن بھائیوں، رشتہ داروں، دوستوں اور ملازمین تک بھی اثر انداز ہوں گی، جس سے عزت، شہرت اور سوسائٹی میں مقام حاصل ہوگا۔زہرہ آپ کے آٹھویں زاویے کی بھی نمائندگی کرتا ہے جو نقصانات کا زاویہ ہے، لہٰذا اگر کوئی نقصان پہلے ہوا ہو تو اس کی تلافی کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔ اگر آپ پر کوئی الزام لگا ہو، کسی خوف میں مبتلا ہوں یا کوئی غلط سرمایہ کاری کی ہو، تو ان مسائل کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔
طلباء، محبت کرنے والے افراد، کاروباری حضرات اور ملازمین — سبھی کو زہرہ کی مثبت توانائی سے فائدہ پہنچے گا۔ نئی مارکیٹس، کمیونٹیز، معاہدے اور اجتماعی کاوشوں میں کامیابیاں ملیں گی۔ قربانی دینے کا جذبہ اور ذمہ داری کا احساس بھی بڑھے گا۔مریخ آپ کے چھٹے زاویے پر ہے، جو کہ صحت اور تندرستی کے لیے بہترین ہے۔
سورج آپ کے تیسرے زاویے پر ہے، جس سے فیصلہ سازی کی طاقت بڑھے گی۔ عطارد آپ کے دوسرے زاویے پر ہے، جس سے آپ اپنے منصوبوں اور خیالات میں سکون محسوس کریں گے اور مزید ایکشن لینے کی ہمت ہوگی۔بس ایک منفی پہلو ہے: زحل اس وقت Pisces کے زاویے پر ہے، یعنی آپ کے لیے سادی ستی کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، جو تاخیر اور رکاوٹوں کا سبب بن سکتا ہے۔ مگر جب چھ سیارے مثبت ہوں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ایک سیارہ سارے معاملات کو برباد نہیں کر سکتا۔ ہاں، جیسے جسم میں کہیں ایک کانٹا چبھتا ہے تو پورا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے، ویسے ہی زحل کا اثر کسی قدر تکلیف دہ ہو سکتا ہے۔اس سادی ستی کو متوازن کرنے کے لیے بہترین علاج ہے: بلیو سفائر پہننااورساتھ ہی سورۃ الشمس پڑھیں۔ یہ اسلامی نقطۂ نظر سے بھی برکتوں کا باعث ہے۔اگر اللہ نے چاہا آپ کی شخصیت، مالی آزادی، تعلیمی سرگرمیاں، خاندانی اتحاد، زندگی کا سکون، ڈیل میکنگ، محبت کی زندگی، نقصانات کی تلافی، سفر، کریئر اور خوش قسمتی ہر شعبے میں کامیابی ملے گی۔؎بس ایک پہلو کو سنبھالنے کی ضرورت ہے اور میں نے اس کا مؤثر، تیز رفتار اور قابلِ اعتماد حل دے دیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں