ان لوگوں کے لیے جو وقت کے رویے کو جاننے کی جستجو رکھتے ہیں یا جنہیں جاننے کی ضرورت ہے کہ اس وقت وقت کا برتاؤ کیسا ہے، آج کی ویڈیو لازمی دیکھیں.28 اپریل سے 4 مئی تک دو نجومی واقعات ہیں، اور دونوں ایریز کے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ پہلا واقعہ 28 اپریل کو نیو مون یعنی نیا چاند ہوگا۔ انسانوں نے جتنا چاند کو سمجھا ہے، اس کے مطابق نیو مون ایک طاقتور توانائی کا ذریعہ ہے، جو آپ کی جذباتی کیفیات کو جِلا بخشتا ہے۔ ان دنوں آپ جس کام میں مشغول ہوں گے، اس میں جذبات کا اضافہ ہوگا، آپ کی دلچسپی بڑھے گی، آپ خوشی محسوس کریں گے، اور یہ خوشیاں آپ کو انعامات میں بدلنے کا موقع دیں گی۔لیکن خاص بات یہ ہے کہ یہ نیا چاند آپ کے دوسرے زاویے پر ہوگا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی مالی آزادی، آمدنی کے ذرائع، ترقی اور تنخواہ میں اضافے کی طرف جھکاؤ بڑھے گا۔ کاروباری فیصلوں میں دلچسپی اور سنجیدگی بڑھے گی، اور یہ فیصلے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ اس نیو مون سے آپ کے اندر رومانس، خوش رہنے کی خواہش، اور خوش مزاجی میں بھی اضافہ ہوگا۔
دوسرا واقعہ، جو بہت بڑا ہے، وہ یہ کہ 4 مئی کو وینس آپ کے پہلے زاویے پر داخل ہوگا۔ وینس تین چار طریقے سے آپ کو فائدہ دے گا۔ عام طور پر وینس وابستگی، ذمہ داری کے احساس، اور خوبصورتی کا ذریعہ ہوتا ہے، مگر جب یہ پہلے زاویے پر آتا ہے تو خاص فوائد دیتا ہے۔ آپ کا اپنی حفاظت، سکیورٹی اور عوامی وقار بڑھانے پر زیادہ دھیان ہوگا۔ آپ اپنی شخصیت میں کشش بڑھانے کی کوشش کریں گے، اپنا اسٹیٹس بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، اور یہ کرنا وقت کا تقاضا بھی ہوگا۔
یہ پہلا فائدہ ہے۔ دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ وینس کے اثر سے لوگ آپ کے بارے میں مثبت رائے قائم کرنے لگیں گے۔ اس موسم میں ناراضگیاں ختم کرنے، اعلیٰ سطح کے روابط بنانے اور گہرے تعلقات استوار کرنے کا موقع ملے گا۔ وینس آپ کے ساتویں زاویے کو بھی ظاہر کرتا ہے، جو زندگی کی شراکت داری یعنی لائف پارٹنرشپ کا زاویہ ہے۔ اب تک جو کشش اور وابستگیاں بیان کی گئیں وہ عام تعلقات کے بارے میں تھیں، جیسے کلائنٹس، کولیگز، فیملی اور دوست، لیکن جب وینس پہلے زاویے پر ہو تو شادی یا زندگی کے ساتھی کے لیے کیے گئے فیصلے بہت مثبت نتائج دیتے ہیں۔ شادی کی تقریبات میں خیر و برکت کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ اس موسم میں اظہار محبت، شکایات کا خاتمہ، اور دلوں کو صاف کرنا بھی ممکن ہے۔
ان دو نئے واقعات کے علاوہ جو چیزیں پہلے سے آپ کے حق میں چل رہی ہیں، ان کا بھی جائزہ لیتے ہیں۔ آپ 18 اپریل سے خوش مزاجی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ آپ 4 مئی تک تعلقات میں مثبت ہیں۔ آپ 20 اپریل سے فیصلہ کن شخصیت کے طور پر ابھرے ہیں۔ آپ کے اندر ہمت، خود اعتمادی، خطرات مول لینے کی صلاحیت، اضافی منصوبے بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ مزید یہ کہ آپ کے ذہنی مہارتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ مرکری بھی آپ کے پہلے زاویے میں ہے، جو منصوبہ بندی، حساب کتاب، وضاحت اور رابطے کی طاقت کو بڑھاتا ہے۔ ان تمام خوبیوں کے ایک ساتھ ملنے سے آپ کی کامیابی کی رفتار بڑھے گی۔ کامیابی جلد، آسان اور دیرپا ہوگی۔ صرف دولت ہی نہیں، بلکہ عزت، شہرت، مزاح اور عاجزی جیسی خوبیاں بھی نصیب ہوں گی۔
یہ اس ہفتے کی معلومات تھیں جو میں نے اپنے مخصوص انداز میں نئے اور پرانے واقعات کو ملا کر بیان کیں کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے نظام شمسی سے آپ کو کون کون سی نعمتیں دستیاب ہیں۔ اگر آپ اپنے ساتھ مخلص ہیں تو وقت آپ کا ساتھ دینے کو تیار ہے۔ ایریز، ایک چھوٹی سی رکاوٹ کا بھی حل بتا دیا ہے۔ امید ہے آپ اس دی گئی معلومات سے فائدہ اٹھا کر اچھے فیصلے کریں گے اور کامیابیاں حاصل کریں گے۔
