آج کی تاریخ

برج ثورآپ کا یہ ہفتہ 28 اپریل سے 4 مئی تک کیسا گزرے گا ؟

آج آپ کے لیے دو خوشخبریاں ہیں جن کی تفصیل اس ویڈیو میں ہے ۔ لیکن پہلے یہ سمجھ لیجئے کہ یہ ہفتہ آپ کے جذبات کو اپنی انتہا پر لے جائے گا۔ وہ تمام افراد جو کسی خوف یا خدشے کی وجہ سے اپنی زندگی کے اہم فیصلے نہیں لے پا رہے تھے، اس ہفتے سے ان میں ایک لیڈرشپ کی صفت پیدا ہوگی اور اس کی وجہ آپ کا حاکم سیارہ وینس ہوگا جو چار مئی کو آپ کے بارھویں گھر میں داخل ہو جائے گا۔
یہ ہفتہ آپ کے جذبات کو جھنجھوڑ کر رکھ دے گا، آپ کو اپنے اہداف حاصل کرنے، بڑے خواب دیکھنے اور بہادری کی طرف مائل کرے گا۔ نوّے فیصد امکانات ہیں کہ آپ اپنی جنت کو چھو سکتے ہیں؛ آپ اس کے اہل ہیں، آپ وہ امیدوار ہیں جو اپنی کامیابی کی انتہا کو چھو سکتا ہے۔ اٹھائیس اپریل سے یہ سب ممکن ہوگا۔ یہ پیشگوئیاں محض سطحی باتیں نہیں ہیں، میں جو بھی آپ سے کہہ رہا ہوں، وہ تحقیق، منطق اور قواعد پر مبنی ہے۔یہ وقت ہے خود کو پہچاننے کا، اپنی اصل قدر کو جاننے کا، اپنی مہارتوں، عقائد، خوداعتمادی اور رشتوں کو نکھارنے کا۔ وہ تورس افراد جو اپنی حساسیت کی وجہ سے فیصلے لینے سے کتراتے تھے، خطرہ مول نہیں لیتے تھے، اپنے اہداف مقرر نہیں کر پا رہے تھے، یا رشتوں کو وقت نہیں دے رہے تھے، اب ان کے لیے یہ دورانیہ موزوں ہے کہ روحانی طور پر اپنے تعلقات، اعتماد اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت کو مضبوط کریں۔بارہویں گھر میں وینس کی موجودگی آپ کو حقیقت پسندانہ سوچ دے گی۔ جو غلط فہمیاں یا دباؤ آپ پر حاوی تھے، ان کا بوجھ ہٹ جائے گا اور آپ اپنی اصل صلاحیتوں اور قیمت کا ادراک کر سکیں گے۔ ان صلاحیتوں کی بدولت اور دیگر سیاروں کی حمایت سے آپ کو بے شمار آسانیاں میسر آئیں گی۔
اسی ہفتے کا دوسرا اہم واقعہ یہ ہے کہ اٹھائیس اپریل کو نیا چاند آپ کے پہلے گھر میں طلوع ہوگا۔ نیا چاند آپ کے اندر نئی توانائی، بڑے اہداف کی جستجو اور بہادری کو ابھارے گا۔ آپ کی دوہری سوچ اور شک و شبہات ختم ہوں گے۔ غیر متوقع حالات جو آپ کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے تھے، دور ہو جائیں گے اور آپ ایک سنہری دور میں داخل ہوں گے۔
یہ ترقی چار مئی کو اپنے عروج پر پہنچے گی اور آپ اپنی جذباتی، فکری اور عملی صلاحیتوں میں بھرپور روانی محسوس کریں گے۔ جب یہ دونوں خوبیاں یعنی جذباتی استحکام اور حقیقت پسندی اکٹھی ہو جائیں گی تو آپ کی کامیابی کی راہیں مزید روشن ہو جائیں گی۔اس وقت سورج بھی آپ کے پہلے گھر میں موجود ہے جو کہ زندگی میں راحت، درست فیصلے، جسمانی توانائی میں اضافہ اور ذہنی پختگی کا سبب بنے گا۔ اگر اس وقت بھی آپ خوفزدہ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نے اپنی خداداد صلاحیتوں پر زنگ لگا لیا ہے۔ مرکری اس وقت بارھویں گھر میں ہے، اس لیے رابطہ کاری کی سپورٹ دستیاب نہیں۔ آپ کو اپنے قدرتی صلاحیتوں اور خود کے فیصلوں پر انحصار کرنا ہوگا۔آخری خبر یہ ہے کہ مشتری آپ کے دوسرے گھر میں موجود ہے۔ اگر آپ اپنی ذاتی صلاحیتوں، تجربات اور موجودہ وسائل سے پچاس فیصد کامیابی حاصل کر لیں تو باقی چالیس فیصد کامیابی مشتری کی خوش بختی کی بدولت آپ کو حاصل ہو سکتی ہے۔ اس طرح آپ نوے فیصد تک پہنچ سکتے ہیں، اور نوے فیصد کا مطلب ہے کہ آپ اپنی جنت کو چھو سکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ اب بھی بدگمانی، عدم استقامت، اداسی یا خوف میں مبتلا ہیں تو سمجھ لیجئے کہ یہ تمام منفی جذبات آپ کو پیچھے دھکیلتے رہیں گے۔ خوف کو ختم کرنا دوا سے ممکن نہیں۔ یہ خوف واقعات سے جنم لیتا ہے؛ اگر آپ نے ڈراؤنے تجربات دیکھے یا نقصانات کا سامنا کیا تو یہ خوف پیدا ہوتا ہے، اور اس کے برعکس اگر خوشیاں دیکھیں، کامیابیاں حاصل کیں، دوستوں کی حمایت ملی تو اعتماد بڑھتا ہے۔
یہ وقت ہے کہ آپ اپنی قوت ارادی سے اپنے اندر کے خوف کو جھٹک دیں۔ یہ ایک سچی اور پیشہ ورانہ نجومیات کی بنیاد پر دیا گیا مشورہ ہے۔ اگر آپ اپنی مرضی سے خود کو سنبھالنے میں کامیاب ہو گئے تو آپ ایک بہادر تورس ہوں گے جو خود کو مایوسی سے نکال کر کامیابی کے بلند مقام پر لا کھڑا کرے گا۔
لیکن بعض اوقات کچھ لوگوں کے لیے محض قوت ارادی کافی نہیں ہوتی، انہیں کسی روحانی یا ذہنی علاج کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ میری تجویز کے مطابق، سورہ یٰسین اور سورہ شمس دن میں پانچ بار پڑھنا کافی ہوگا تاکہ برکتیں اور مثبت توانائیاں حاصل ہوں۔ ساتھ میں تین قیراط کا زمرد پہننے کی بھی سفارش کی جاتی ہے، کیونکہ زمرد کائناتی توانائی کے اعتبار سے نہایت مؤثر ہے۔ اگر زمرد مہنگا محسوس ہو تو اس کا متبادل یاقوت بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔بہت ساری مزید باتیں بھی کی جا سکتی تھیں لیکن میرا مقصد آپ کو اپنے غم، خوف اور پرانے تجربات کی زنجیروں سے آزاد کر کے، آپ کی قوت ارادی کو بیدار کرنا تھا۔ جو لوگ اپنے آپ کو پہچاننے میں ناکام ہیں یا یہ نہیں جانتے کہ ان کے لیے کون سا وقت اور کون سی فیلڈ بہتر ہے، وہ اپنے پیدائشی زائچے کی طرف رجوع کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں