جو لوگ وقت کو سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،جو وقت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں،اور فیصلے کرنا جانتے ہیں،ان کے لیے یہ ویڈیو بہت کارآمد ہو گی۔28 اپریل 2025 کو نیا چاند ہوگا۔اور یہ نیا چاند آپ کے کیریئر کے زاویے کو متحرک کرے گا۔وینس کے اچھی فارم میں آنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کا کیریئر بھی اچھی فارم میں آ جائے گا۔یہ آپ کے دسویں گھر (Career House) کی نمائندگی کرتا ہے۔کچھ لوگ اُس دن اپنے اندر نئی حرکت یا ہلچل محسوس کریں گے،کچھ لوگ نئی چیزیں کرنے کی کوشش کریں گے،جو منصوبے پہلے سے سوچے گئے تھے، ان کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی جائے گی،کسی کو نیا آئیڈیا آئے گا۔آپ اپنے ذریعہ آمدنی کی ترقی کے لیے،اضافے کے لیے،کئی کاموں کو اکٹھا کرنے کے لیے،سرمایہ کاری کے لیے نئے جذبات محسوس کریں گے۔اور اس میں آپ کا کوئی ذاتی کمال نہیں ہے۔ کہ کوئی خاص عمل کیا ہے،بلکہ یہ قدرتی نظامِ شمسی کی سپورٹ ہے۔جیسے کہ سورج کا طلوع ہونا،نئے چاند کا آنا،مکمل چاند ہونا،رمضان کا مہینہ،یا عید کا چاند نظر آنا،یہ سب اللہ کے بنائے گئے نظام شمسی کے واقعات ہیں۔تو نیا چاند ایک جذبہ ہے،یہ آپ کے جذبات کو اُبھارتا ہے کہ آپ نئی کامیابیوں کی طرف بڑھیں۔کوئی نیا کاروبار کریں،کوئی نئی سرمایہ کاری کریں۔یہ دن یعنی 28، 29، اور 30 اپریل،آپ کے لیے نئی کامیابیوں کے دروازے کھولے گا۔بات یہاں ختم نہیں ہوتی۔چار دن بعد، یعنی 4 مئی کو،وینس بھی اچھی فارم میں آ جائے گا۔وینس کا اچھی فارم میں آنا دراصل یہ ہے کہ آپ کا کیریئر مضبوط ہو جائے گا۔جب کوئی سیارہ اچھی فارم میں آتا ہے توجس چیز کی وہ نمائندگی کرتا ہے، وہ بڑھنے لگتی ہے۔کبھی کبھی جذباتی سائنس بڑھتی ہے،کبھی محبت کے جذبات،کبھی خوبصورتی کی طرف رجحان،کبھی موسم خوشگوار لگنے لگتے ہیں،کبھی کھانے پینے کا ذوق بڑھ جاتا ہے،کبھی مذہبی رجحانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔مگر وینس کا موسم ہمیشہ آپ کے کیریئر اور مالی آزادی کے لیے ایندھن فراہم کرتا ہے۔یہ ایک قدرتی بہاؤ ہے،نہ کوئی حکومت اس میں شامل ہے، نہ کوئی درخوست دی گئی ہے،نہ کوئی خاص محنت،قدرت خود بخود یہ ایندھن فراہم کرتی ہے۔جیسے ہمیں روشنی سورج سے ملتی ہے،اسی طرح کامیابیوں کے لیے وینس سے مدد ملتی ہے۔آپ کے کیریئر کے جذبات نئی شدت سے بھر جائیں گے۔4 مئی سے شروع ہو کر 25 دنوں تک یہ دورانیہ چلے گا۔جن لوگوں کے پاس پہلے سے منصوبے ہیں،وہ فیصلے کریں گے اور ان پر عملدرآمد شروع کر دیں گے،اور 5 مئی سے ہی ان کو فائدے ملنے لگیں گے۔کچھ لوگ 4 مئی کو اپنے اندر نئی توانائی محسوس کریں گے،کچھ نئی شروعات کی کوشش کریں گے۔یہ ایک مثبت تبدیلی ہے جو آپ کے کیریئر میں آئے گی۔یہ ایک موسمی سہارا ہے جو صرف 25 دنوں کے لیے ہے،اسے ضائع مت کیجیے۔میں نے یہ واقعہ بیان کر دیا،چاہے آپ ویسے نوٹ کریں یا نہ کریں،یہ تبدیلیاں ہونی ہی تھیں۔عام طور پر ہم صرف سورج اور چاند کو دیکھتے ہیں،مرکری، وینس، مارس، جیوپیٹر ان سب کا بھی عمل دخل ہوتا ہے،مگر ہم ان پر غور نہیں کرتے۔تحقیق کہتی ہے کہ وینس کا دوران یہ کیریئر میں ترقی،ملٹی ٹاسکنگ،اور زیادہ منافع کے مواقع پیدا کرتا ہے۔سو، 4 مئی کو تیار رہیے۔اب کچھ اور اچھی باتیں:مرکری اس وقت آپ کے نویں گھر میں ہے،اس سے آپ کی عقل، منصوبہ بندی،اور معاشرتی قدر بڑھے گی،مگر یہ قسمت کی بات نہیں،یہ آپ کی کارکردگی پر منحصر ہے۔مارس آپ کے پہلے گھر میں ہے،اس سے آپ کی جسمانی طاقت،زندگی میں سکون،ورک اسٹیمنہ،اور بیماریوں سے ریکوری بہتر ہو گی۔جیوپیٹر آپ کے گیارہویں گھر میں ہے،جو آپ کے لیے خوش قسمتی لاتا ہے،نئی تخلیقات،نئے ٹرینڈز،اور طویل مدتی منصوبوں میں فائدہ دے گا۔اب سچویشن کا ایک پہلو منفی بھی ہے:زحل (Saturn) آپ کے آٹھویں گھر میں ہے،جو تاخیر،حساسیت،جھوٹے الزامات،مقدمات،اور خوف پیدا کر سکتا ہے۔زحل کو متوازن کرنے کے لیے میری تجویز ہے:10 قیراط کا ساؤتھ افریکن نیلا نیلم (Blue Sapphire) پہنیں،یا اگر سری لنکن نیلم لیں تو 3 قیراط کافی ہے۔ساتھ میں روزانہ پانچ مرتبہ سورہ شمس پڑھیں،یہ دل و دماغ پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔
