Post Views: 165
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کے لیے نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا ہے، اور اس پر عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کی جائے گی اور اس کے مطابق قیمت مقرر کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلو گرام کم کر کے چینی کی قیمت متعین کی جائے گی، اور اسی بنیاد پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
ایف بی آر نے کہا ہے کہ پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کم کر کے ایکس مل قیمت متعین کی جائے گی، اور اسی کے مطابق سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔







