Post Views: 35
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی چینی کے لیے سیلز ٹیکس وصولی کے مقصد سے کم از کم قیمت مقرر کر دی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر پندرہ دن بعد چیک کر کے تازہ کر دی جائے گی۔
پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلوگرام کم کر کے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلوگرام کی کمی کر کے ایکس مل قیمت طے کی جائے گی، اور اسی قیمت پر سیلز ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے چینی کی قیمت کے تعین کے لیے ایک کمیٹی قائم کی ہے جو اس حوالے سے کام کر رہی ہے۔