آج کی تاریخ

ایس ایچ او نوید نواز واہلہ، سیف اللہ ملہی کی شہری سے 23 لاکھ روپے چٹی، متاثرہ کا قرآن پاک پر حلف

بہاولپور ( کرائم سیل) کچے کے پکے ڈاکو، رحیم یار خان پولیس کے کرپشن کے دو انمول رتن ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی کے بارے میں روزنامہ قوم کی تحقیقاتی رپورٹنگ سو فیصد درست ثابت ہونے کے مزید شواہد اسوقت سامنے آنا شروع ہو گئے جب موسیٰ نگر کے رہائشی حضور بخش نے سابقہ ایس ایچ او بھونگ نوید واہلہ اور اسکی ٹیم احمد چیمہ، سیف ملہی عدیل واہلہ اور سرفراز کے خلاف مسجد میں قرآن پاک اٹھا کر کا دل دہلا دینے والا بیان دیا کہ انہوں نے ہمارے گھروں سے ساری جمع پونجی اٹھالی اور ہمارے بندے اٹھا کر لے گئے ہم نے کاغذات رکھوا کر سود پر پیسے لیے اور نوید نواز واہلہ کو 23 لاکھ چٹی دی اب سود خور کو دینے کیلئے پیسے نہیں احمد چیمہ اور عدیل واہلہ ابھی بھی پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور مزید پیسوں کی ڈیمانڈ کر رہے ہیں ایک بیمار شخص کو گرفتار کر کے تشدد کرتے رہے جو ابھی سیریس حالت میں کراچی ہسپتال میں داخل ہے اسکے علاج کیلئے پیسے نہیں پولیس کے خوف سے ہم گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے مجبور ہوکر قرآن پاک اٹھا کر مجھے بیان دینا پڑا اگر اس ویڈیو کے بعد مجھے یا میرے گھر والوں میرے بھائی ،بہنوئی اور میرے بیٹے کو کچھ ہوا تو اسکے ذمہ دار نوید واہلہ سیف ملہی احمد چیمہ اور عدیل واہلہ ہونگے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اسکے گھر سے اٹھائی گئی رقم 8 لاکھ اور چٹی کی مد میں لیئے گئے 23 لاکھ واپس کیئے جائیں اور ان پولیس ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ روزنامہ قوم نے نوید نواز واہلہ اور سیف اللہ ملہی کے کچے میں ڈھائے جانے والی ظلم و زیادتیوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے گزشتہ آٹھ ماہ سے لگاتار ان کے مظالم کے واقعات شائع کئے تھے جس پر دبنگ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کامران خان نے انہیں ملتان افس کا پابند کیا تھا مگر کریمنل ذہنیت کے حامل افسران نے حکم کی تعمیل نہیں کی جس کے بعد مختلف انکوائریوں میں بھی پیش نہیں ہوتے تھے جس پر ار پی او بہاولپور رائے بابر سعید نے انہیں نوکری سے برخاست کر دیا بہاول پور کے سنجیدہ حلقوں نے ایڈیشنل ائی جی جنوبی پنجاب اور ار پی او بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کو گرفتار کیا جائے ان کی جعلی پولیس مقابلوں اور لوٹ مار کی مکمل انکوائریاں کر کے جن جن لوگوں سے انہوں نے پیسہ لوٹا ہے انہیں واپس کروایا جائے ورنہ یہ لوگ بہت جلد بحال ہو کر اپنی پرانی روش پر لگ سکتے ہیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں