Post Views: 43
ہزارہ میں ایک منفرد اور دلچسپ شادی کی تقریب دیکھنے میں آئی، جہاں باپ اور بیٹے نے ایک ہی دن دولہا بن کر سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ نے نہ صرف اپنی تیسری شادی کی بلکہ بیٹے کی دلہن بھی اسی روز بیاہ کر لایا۔ غلام مصطفیٰ کا دیرینہ خواب تھا کہ وہ اپنے بیٹے کی شادی کے دن اپنی دلہن بھی گھر لائے، جو اب حقیقت بن گیا۔
دونوں کی شادی کی تقریب خاندان، رشتہ داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد میں شرکت سے یادگار بن گئی۔ غلام مصطفیٰ کی بارات لاہور سے جبکہ بیٹے کی بارات پشاور سے لائی گئی، جس نے اس انوکھی تقریب کو مزید خاص بنا دیا۔