آج کی تاریخ

انصاف نہ ملنےپرمستاجرنے آئی جی شکایات سیل کودرخواست دیدی

ملتان(قوم نیوز)تلمبہ پولیس کی جانب سے انصاف نہ ملنےپرمظلوم مستاجرنے آئی جی پنجاب شکایات سیل کودرخواست دیدی ۔جس کامتن درج ذیل ہے۔
بخدمت انسپکٹر جنرل صاحب پنجاب لاہور ( شکایت سیل )
جناب عالی : درخواست بمراد مناسب احکامات صادر فرمائے جانے پر درخواست ہائے سائل۔
جناب عالی:گزارش ہے کہ سائل نے رقبہ شہزاد خان خاکوانی سے 1884 کنال و باغ ٹھیکہ پر لے رکھا ہے جس کا اقرار نامہ مورخہ 2024-06-30 سے 2027-06-30 تک ہے اور اب وہ بددیانت ہو چکا ہے اور مزید رقم کا تقاضا کر رہا ہے جب سائل نے انکار کیا تو سائل کے خلاف ایک جھوٹی FIR نمبری 379/25 تھانہ تلمبہ میاں چنوں ضلع خانیوال درج کروائی اور اس کے علاوہ سائل کی کاشت و برداشت فصلات کو نقصان پہنچانا شروع کر دیا اور سائل کی برداشت شد فصلات کو زبردستی ، سینہ زوری اور اسلحہ کے زور پر چوری کر کے فروخت کر دیا اور میرا 15ایکڑ کینولہ جس میں سے کچھ کاٹ کرلے گیا اور کچھ بقایا وہیں پرتباہ وبرباد کردیا اور مکئی وغیرہ گندم ، باغ کسی کو پانی لگانے نہ دیا جا رہا ہے اور خالی زمین کو بھی کاشت نہ کرنے دے رہا ہے ۔ سائل نے 23-03-2025 مورخہ 2025-03-17 مورخہ 18/03/2025، مورخہ 19/03/2025 اور مورخہ 2025-04-03 ، مورخہ 04/04/2025 ، مورخہ 2025-04-11 تھانہ تلمبہ و دیگر افسران بالا کو درخواستیںگزاریں جن پر آج تک کوئی عملدرآمد نہ ہوا ہے اور نہ ہی من سائل کی شنوائی ہوئی ۔ الزام علیہ شہزاد خان خاکوانی سیاسی طور پر با اثر اور جا گیر دار شخص ہے جس کا اثر ورسوخ پولیس محکمہ مال میں بہت زیادہ ہے جو کہ من سائل کی کسی بھی طرح سے شنوائی نہ ہونے دے رہا ہے ۔ بدیں وجہ جناب والا کو درخواست ہذا گزاری جارہی ہے کہ مقامی پولیس و متعلقہ افسران بالا کو حکم صادر فرما یا جاوے کہ دہمن سائل کی درخواست ہائے پر فی الفور مناسب کارروائی کرتے ہوئے من سائل کی دادری کریں اور الزام علیہ کو قرار واقعی سزا دیں تا کہ من سائل کو انصاف مل
سکے۔ من سائل ایک غریب، بے بس، لا چار قسم کا شخص ہے۔ من سائل کے پاس جناب والا کا دروازہ کھٹکھٹانے کے علاوہ دیگر کوئی چارہ کار نہ ہے۔ تمام درخواست ہائے کی فوٹو کا پیاں، معاہدہ اقرارنامہ و دیگر دستاویزات لف ہذا ہیں۔ عرضے:عبدالشکور ولد محمد یعقوب قوم بھٹی سکنہ موضع حیدر آباد تلمبہ میاں چنوں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں