Post Views: 54
بنوں میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے انسداد پولیو مہم پر مامور پولیو ورکر کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق کالا خیل مستی خان میں ملزمان نے پولیو ورکر پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی پولیو ورکر ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا، راستے میں اسے نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی پرانی دشمنی بھی چل رہی تھی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ آج سے ملک بھر میں 3 روزہ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے جس میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔