آج کی تاریخ

پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پنجاب میں سموگ، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر، ملتان بھی پیچھے پیچھے-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-پولیس افسر کے حکم پر فرضی مقابلہ،انجام 4 تھانیداروں کو سزائے موت ،کسی نے مدد نہ کی ، ڈھائی کروڑ خون بہا پر سزائے موت ٹلی۔ مار دو کا حکم دینے والا سابق ایس ایس پی خاموشی سے ٹرانسفر کرا گیا۔-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-بہاولپور: زیادتی، نکاح کیس، "قوم" بنا مظلوم کی آواز، ایس ایچ او فارغ، تفتیشی جبری ریٹائر-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-وزیراعظم کا آذربائیجان کے یومِ فتح پر خطاب: تینوں برادر ممالک کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے-اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

تازہ ترین

افغانستان میں ہولناک زلزلہ: 250 جاں بحق، سیکڑوں زخمی، گاؤں ملبے تلے دب گئے

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں رات دیر گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اب تک 250 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز جلال آباد شہر کے قریب 8 کلومیٹر زیرِ زمین تھا، جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد پانچ مزید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے جن کی شدت 4.3 سے 5.2 تک رہی۔
قدرتی آفات کے افغان ادارے کے مطابق سب سے زیادہ نقصان نورگل، سواکئی، واٹاپور، منوگی اور چپہ درہ اضلاع میں ہوا، جہاں کئی گاؤں مکمل طور پر مٹی تلے دب گئے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ابھی بھی سیکڑوں لوگ ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ اسلامی امارت افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ متاثرین کی جانیں بچانے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں استعمال کریں۔
زلزلے کے جھٹکے ننگرہار، لغمان، کابل اور پاکستان کے خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں