آج کی تاریخ

اس سال حج کرنے والوں کیلئے سعودی حکومت کیجانب سے نئی شرط کا اعلان

سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے میننجائٹس ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے، تمام ملکی و غیرملکی عازمین کو ویکسین لگوانا ہوگی، بصورت دیگر حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، ویکسین کے بغیر کسی بھی شخص کو نہ تو حج پیکج بک کرنے کی اجازت ہوگی اور نہ ہی رجسٹریشن ممکن ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دورانِ حج متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو ہجوم میں تیزی سے پھیل سکتی ہے، لہٰذا حج جیسے بڑے اجتماع میں اس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن ضروری ہے۔
یہ اعلان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حج 2025 کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے، اور پاکستان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ حج معاہدے طے پا رہے ہیں۔
عازمین کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وقت سے پہلے ویکسینیشن مکمل کروا لیں تاکہ ان کی حج رجسٹریشن میں کوئی مسئلہ پیش نہ آئے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں