آج کی تاریخ

سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل کی نئی تشکیل، جسٹس جمال مندوخیل اہم عہدوں پر نامزد-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کی ازسرِ نو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-بچوں کیخلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-پشاور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی-خیبر پختونخوا: بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس نئے بینچ کو منتقل

اسلام آباد: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا مقدمہ اب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دوسرے بینچ میں زیر سماعت آئے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد ججز کے نئے ڈیوٹی روسٹر کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت عالیہ کے نویں ججز سنگل بینچز میں فرائض انجام دیں گے جبکہ پانچ ڈویژن بینچز آئندہ ہفتے دستیاب ہوں گے۔
روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سنگل بینچز کا حصہ نہیں ہوں گے، اس لیے ان کے سنگل مقدمات دیگر ججز کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔ تاہم، دونوں ججز ٹیکس سے متعلق مقدمات کے لیے ڈویژن بینچ میں شامل ہیں۔
اہم مقدمات کی منتقلی میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا کیس بھی شامل ہے، جو جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے جسٹس انعام امین منہاس کے بینچ کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے حال ہی میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے تھے اور یکم ستمبر تک جواب طلب کیا تھا۔
نئے روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 سنگل اور 5 ڈویژن بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں