آج کی تاریخ

اسلامیہ یونیورسٹی: ہراسمنٹ کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی شروع، وزٹنگ لیکچرر بیدخل

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کی دوسری بڑی یونیورسٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انتظامی ماحول تبدیل ہوتے ہی یونیورسٹی میں ہراسانی کے خلاف فوری کارروائیاں شروع ہو گئیں اور نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کی ہراسمنٹ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر کارروائی کرتے ہوئے ہراسمنٹ کی شکایت کی درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ نے فوری طور پر ایک وزٹنگ لیکچرار احمد محمود کو نہ صرف یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا بلکہ اس وزٹنگ لیکچرار کے خلاف یونیورسٹی کی اس کارروائی سے تمام انتظامیہ اور تمام فیکلٹیز کو پتہ چل گیا کہ اب وہ بلیک میلنگ والا پرانا سلسلہ جاری نہیں رکھا جا سکے گا ۔تفصیلات کے مطابق ایک وزٹنگ ٹیچر احمد محمود نے اپنی ایک فیمیل شاگرد کو ہراساں کیا جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 1173/25 تھانہ بغداد الجدید بہاولپور میں درج ہو گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ شعبہ سافٹ ویئر بی ایس کے انگلش ٹیچر احمد محمود نے اپنی فیمیل شاگرد کو کہا کہ وہ اس کے یوٹیوب چینل آواز بہاولپور کو لائیک کریں اور 10 فالوورز لا کر دیں اور پیپر پاس کرنے پر مجھے رقم مبلغ 50 ہزار دیں ورنہ میں آپ کو فیل کر دوں گا جو بھی سٹوڈنٹ 10 فالوورز لائے گا اس کے مارکس 95 لگاؤں گا ۔عرصہ تقریباً دو سال قبل احمد محمود نے اپنے واٹس ایپ نمبر سے میرے واٹس ایپ پر محمد عابد سٹوڈنٹ کے ذریعے مجھے پیغام بھجوایا کہ آپ کو ٹیچر احمد محمود نے فیل کر دیا ہے کیونکہ آپ نے ایچ او ڈی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو کمپلینٹ کی ہے۔ گزشتہ روز 23 جون 2025 کو 11 بجے دن مجھے احمد محمود نے فون کر کے بلوایا کہ تم میرے گھر واقع گلشن اقبال ٹاؤن آجاؤ میں خرم پٹرول پمپ پہنچی تو الزام علیہ احمد محمود نے کہا کہ میرے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ جاؤ وہ مجھے اپنے گھر لے گیا اور بیٹھک میں بٹھا دیا میں نے دریافت کیا کہ آپ نے مجھے فیل کیا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ کو پورے نمبر دے دیتا ہوں مگر آپ کو میری جنسی خواہش پوری کرنا ہوگی ۔میرے سامنے میرے نمبر بڑھا کر 40 سے 85 کر دیئے اور میرے ساتھ اسی وقت چھیڑ خانی شروع کر دی مجھے ہراساں کیا اور میرے جسم پر ہاتھ پھیرنے لگا میں نے منع کیا تو مجھ سے مبلغ 50 ہزار روپے بطور بھتہ مانگنا شروع کر دیا کہ میں ایسے آپ کو جانے نہیں دوں گا جس پر میں خوفزدہ ہو گئی تو میری چیخوں پر محمد سلیم اور وسیم علی قریشی جنہوں نے مجھے چھڑوایا موقع پر آگئے جبکہ احمد محمود موقع پا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں