آج کی تاریخ

آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی،’’قوم‘‘آفس میں جشن،مٹھائی تقسیم

ملتان(قوم نیوز)آپریشن بُنیان مّرصُوص میں پاکستان کی بہادرافواج کی طرف سے بھارت کودھول چٹانے اورسیزفائرپر’’قوم‘‘دفترمیں جشن منایاگیااورمٹھائی تقسیم کی گئی۔اس موقع پرپاکستان اورپاک فوج زندہ بادکے فلک شگاف نعرے بھی لگائےگئے۔ایڈیٹرغلام دستگیرچوہان،ڈپٹی ایڈیٹرسیدقلب حسن اورچیف رپورٹررفیق احمدقریشی نے اس موقع پرکہاکہ کئی دن سے جاری جنگ میں روزنامہ قوم اورقوم ڈیجیٹل نے انتہائی ذمہ دارانہ کرداراداکرتےہوئےحقائق پرمبنی خبریں اپنے قارئین اورویورزکوفراہم کیں۔ روزنامہ قوم اورقوم ڈیجیٹل نے قوم اورفوج کامورال بلندرکھا۔اس دوران لمحے لمحے کی خبریں،تجزیےقوم ڈیجیٹل پرپیش کئے جاتے رہےکہ جبکہ روزنامہ قوم بھرپورکوریج کے باعث قوم کاحقیقی ترجمان بنارہا۔انہوں نے پاک فوج کوخراج تحسین پیش کرتےہوئےکہاکہ سرحدوں کے محافظ کی بدولت قوم سکون کی نیندسوتی ہے۔پاک فوج نے بھارت کوبھرپورجواب دیکرقوم کے دل جیت لئےہیں۔اس موقع روزنامہ قوم کے سٹاف میں شامل نیوزایڈیٹرعباس علی ڈوگر،سٹاف رپورٹرزشاہدصدیق،عدنان قریشی،واثق رئوف،قوم ڈیجیٹل میڈیا کے ہیڈمحمدابوبکر، کمپیوٹرسیکشن سے اظہرگجر،یونس علی،وجاہت بھٹی،چودھری عمران اشرف،حافظ اعزازبھٹی،ایڈمن آفس سے غلام مصطفیٰ،سیدنعیم شاہ،محمدسہیل بھٹی بھی موجودتھے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں