Post Views: 33
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے اور معاشی استحکام کے لیے حکومت اور عسکری قیادت نے مشترکہ کوششیں کیں۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں اور آرمی چیف نے دوست ممالک کے دورے کیے تاکہ معاشی رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر امن و استحکام سے مشروط ہے۔
وزیراعظم نے رمضان المبارک کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے اس سال رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو مستحق خاندانوں تک جدید نظام کے تحت پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے فلسطین اور کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد روکنا ظلم کی انتہا ہے اور پاکستان اس پر بھرپور آواز بلند کرے گا۔